Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ٹی صنعت میں ہزاروں ملازمین کی چھانٹی کی تردید

چنئی .....آئی ٹی کی صنعت پر آجکل یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ اس نے اپنے ہزاروں ملازمین کو لے آف کردیا ہے تاہم ٹی سی ایس کے صدر روی وشواناتھن نے کہا کہ یہ تعداد مبالغہ آرائی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد کمپنیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی لے آف نہیں کیا بلکہ ملازمین کی کارکردگی کے حساب سے لوگوں کی چھانٹی کی۔ لے آف کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کمپنی میں کوئی کام نہیں اور ایسی کمپنی کسی کو ملازمت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی صنعت میں لے آف کا کوئی تصور نہیں۔ آئی ٹی کی چند ممتاز کمپنیوں وائپرو، پیک مہندرا اور کوگنی زینٹ پر الزامات لگتے رہے ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کو لے آف پر بھیج رہی ہیں۔وشواناتھن نے آئی ٹی انڈسٹری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سال کے اختتام تک اس صنعت میں مزید ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔ ہر کمپنی کو کم کام کرنے والے ملازمین کی ہنر مندی جانچنے کا پورا حق ہوتا ہے۔

شیئر: