شیلونگ ..... میگھالیہ کے وزیراعلیٰ مکھل سما نے تریپورہ کے وزیراعلیٰ مانک سرکار کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں کی تجارت اور ذبیحہ پر مرکز کی جانب سے لگائی گئی پابندی کیخلاف متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کا یہ حکم ریاستی حقوق میں مداخلت ہے۔ اسے چاہئے تھا کہ وہ مویشیوں کی منڈی کے بارے میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی سے قبل ریاستوں سے مشورے کرتی۔ ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ مرکز کو ایسے کسی بھی الزامات سے باز رکھنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرے۔ مرکز کے نوٹیفکیشن سے وفاقی ڈھانچے کے جذبے پر غلط اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ وفاق کو ایک دوسرے سے تعاون سے چلایا جائے۔ میگھالیہ کی اپوزیشن جماعت نیشنل پیپلز پارٹی نے بھی اپنی اتحادی جماعت بی جے پی کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے او رمطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ واپس لیا جائے۔