Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قطری رابطہ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس  

سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قطری رابطہ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس اتوار کو دوحہ میں ہوا ہے۔
سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطری وفد کی سربراہی  وزیراعظم و وزیر خارجہ  شیخ محمد جاسم آل ثانی نے کی۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  دونوں ملکوں کے وفود کے سربراہوں نے کونسل کی ورکنگ ٹیموں اور ذیلی کمیٹیوں کے درمیان تعاون اور یکجہتی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
 ورکنگ کمیٹیوں نے گزشتہ دنوں ذیلی کمیٹیوں کی قراردادوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ 
اجلاس میں قطر میں متعین سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان، سعودی دفترت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود اور کمیٹیوں اور کونسلوں کے اداروں کے سربراہ فہد الحارثی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: