Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشی بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے محفوظ فنڈ ہیں : وزیر خزانہ

’بحرانوں کے لیے قائم کئے جانے والے محفوظ فنڈ کسی اور مقصد کے لیے ناقابل استعمال ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے  کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاشی بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے محفوظ فنڈ قائم کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بڑے اور عالمی معاشی بحرانوں کے لیے قائم کئے جانے والے محفوظ فنڈ کسی اور مقصد کے لیے ناقابل استعمال ہیں‘۔
ریاض میں منعقد بجٹ فورم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے اور سعودی مارکیٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہم کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم نے بینکنگ سیکٹر میں لیکویڈیٹی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ کئے بغیرملکی پیداورا کی قابل قبول شرح سے زیادہ اور عوامی قرض کے بغیر فنانسگ کی حکمت عملیوں کا سہارا لیا ہے‘۔
 

شیئر: