Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کتاب میلے کا آغاز، 16 دسمبر تک جاری رہے گا

’کتاب میلے میں 400 سے مقامی، عرب اور بین الاقوامی پبلشرز حصہ لے رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے سپر ڈوم میں آج جمعرات کو کتاب میلے کا افتتاح ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کتاب میلے 16 دسمبر تک جاری رہے جس میں 400 سے زیادہ سعودی، عرب اور بین الاقوامی پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کتاب میلے کے ضمن کئی ثقافتی، علمی  اور شعری مباحثے ہوں گے‘۔
’علاوہ ازیں میلے میں بچوں کی دلچسپی کے لیے کئی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ عالمی کہانیوں پر مبنی ڈرامے بھی دکھائے جائیں گے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے دوران ریاض ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن میں بھی کتاب میلوں کا انعقاد ہوچکا ہے۔

شیئر: