Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کی مدد کے لیے ساتواں طیارہ ریاض سے بیروت روانہ

’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘ ( فوٹو: عاجل)
لبنان کی مدد کے لیےسعودی عرب سے ساتواں طیارہ آج ہفتے کوبیروت پہنچ گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے بیروت ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر لبنانی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
 

شیئر: