مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 41، السودہ میں 11 ڈگری
ہفتہ 19 اکتوبر 2024 11:37
’سرد ترین شہروں میں ابہا، الباحہ اور طریف ہیں جہاں 16 اور 17 کے درمیان ڈگری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جبکہ السودہ ملک کا سرد ترین شہر ہے جہاں 11 ڈگری ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کے گرم ترین شہروں میں دمام اور ینبع ہے جہاں 39 ڈگری ہے جبکہ مدینہ منورہ، جدہ اور بریدہ میں 38 ڈگری ہے‘۔
’الخرج، وادی الدواسر، ریاض، المجمعہ، عرعر، سکاکا اور نجران بھی گرم شہر ہیں جہاں 37 اور 33 کے درمیان ڈگری ریکارڈ ہوئی ہے‘۔
’جبکہ دوسری طرف ملک کے سرد ترین شہروں میں ابہا، الباحہ اور طریف ہیں جہاں 16 اور 17 کے درمیان ڈگری ہے‘۔