مزمزنیوز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ خاتون کی ڈرائیونگ غلطی سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ جس وقت گاڑی ٹکرائی تھی وہاں کوئی نہیں تھا۔ مگر خاتون نے اپنے ضمیر کے ہاتھوں مجبور ہوکر معذرت کا خط تحریر کیا اورلفافے میں 3 ہزار ریال رکھ کر گاڑی کے وائپر میں اٹکا کر چلی گئی۔
مقامی نوجوانوں نے خط کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں تحریر ہے کہ ’غلطی سے میری گاڑی سے آپ کی گاڑی ٹکرا گئی تھی، نقصان کے ازالے کے لیے تین ہزار ریال پیش کررہی ہوں آپ اس رقم سے اپنی گاڑی کی مرمت کروا لیجئے گا۔ گاڑی کو نقصان پہنچنے پر معذرت خواہ ہوں‘۔
واضح رہے سعودی عرب میں کسی بھی گاڑی کے ٹکرانے کی صورت میں ٹریفک پولیس کی جانب سے رپورٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد گاڑی مرمت کرائی جاتی ہے۔ پولیس رپورٹ نہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی ڈینٹرگاڑی کی ڈینٹنگ کا کام نہیں کرتا۔
اس حوالے سے نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ سب سے پہلے ٹریفک پولیس سینٹر سے اپنی گاڑی کی درستگی کے لیے رپورٹ حاصل کرے گا بعدازاں گاڑی بنوانے کے لیے اسے ورکشاپ لے جانا ہوگا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ معلوم نہیں گاڑی کے ڈینٹ پینٹ پرکتنا خرچ آئے گا تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ خاتون نے اپنی ذمہ داری ادا کی