Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ٹینکر ڈرائیور کو معمولی غلطی مہنگی پڑ گئی

گندے پانی کا ٹینکرممنوعہ مقام پرخالی کرنے پر30 ملین ریال جرمانہ ہوسکتا ہے(فوٹو، ایکس)
ماحولیاتی امن سپیشل فورس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ایک انڈین ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کیا  ہے۔ جس نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق انڈین ڈرائیور نے مکہ مکرمہ ریجن میں گندا پانی ممنوعہ مقام پر پھینک دیا تھا۔ 
سپیشل فورس کا کہنا ہے کہ انڈین کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کر دی گئی۔
کہا جا رہا ہے کہ خلاف ورزی پر 30 ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10 برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔ 

شیئر: