شہزادہ خالد بن سلمان سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ
جمعرات 7 دسمبر 2023 21:40
ٹیلیفونک رابطہ علاقے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ علاقے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو امریکی وزیر دفاع لویڈ آسٹن نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے دفاع کے شعبے میں سعودی عرب اور امریکہ کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
شہزادہ خالد اور امریکی وزیر دفاع نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور اس حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں اور ان سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔