منشیات اسمگل کرنے کی 2 بڑی کارروائیاں ناکام
نشہ آورگولیاں لکڑی کے بکسوں اورٹرک کے ٹائرمیں چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
محکمہ کسٹم کی ٹیم نے ’الحدیثہ‘ چیک پوسٹ پرمنشیات اسمگل کرنے کی دو بڑی کارروائیاں ناکام بناتے ہوئے 2 لاکھ 50 ہزار نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسمگلنگ کی پہلی کارروائی میں ایک لاکھ 38 ہزار 728 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں جنہیں لکڑی سے بنائے گئے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔
کسٹم اہلکاروں نے اسمگلنگ کی دوسری کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں جنہیں ٹرک کے اسپیئروہیل میں چھپا کرمملکت میں لایا جارہا تھا۔
محکمہ کسٹم نے ضبط کی جانے والی منشیات محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں ابتدائی تحقیقات کےلیے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا۔