راولپنڈی... پاک فوج نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوجی چوکیوں کو تباہ کئے جانے کی فوٹیج جاری کردی ۔ فوٹیج میں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی چوکیوں کی تباہی دیکھی جا سکتی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تتہ پانی سیکٹر میں ہندوستانی جارحیت پر جوابی کارروائی کی گئی ۔ ہند کی جانب سے ایل او سی پر شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا تھا ۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے تتہ پانی سیکٹر میں جوابی کارروائی کے دوران 5 ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک اور کئی چوکیاں تباہ کرنے کادعوی کیا تھا ۔