سعودی عرب آئل ٹینکر ’صافر‘ کے خطرات سے بچاؤ کے لیے مزید آٹھ ملین ڈالر دے گا
سعودی عرب آئل ٹینکر ’صافر‘ کے خطرات سے بچاؤ کے لیے مزید آٹھ ملین ڈالر دے گا
جمعہ 8 دسمبر 2023 18:47
شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے ادارے نے معاہدے پر دستخط کردیے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن کی الحدیدہ پورٹ پر لنگر انداز آئل ٹینکر ’صافر‘ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید آٹھ ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
ایس پی کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔
مرکز کی جانب سے معاون سربراہ انجینیئر احمد البیز اوراقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ماتحت ریجنل ڈائریکٹر برائے عرب ممالک ڈاکٹر عبداللہ الدردری نے ریاض میں مفاہمتی یادداشت پر دستحط کیے۔
شاہ سلمان مرکز نے آٹھ ملین ڈالر کی اضافی امداد سعودی عرب کی انسانیت نواز پالیسی کے تحت ہے۔
سعودی عرب صافر آئل ٹینکر کے ماحولیاتی اور معاشی خطرات کے ازالے کے لیے پہلہ بھی امداد دے چکا ہے۔
سعودی عرب چاہتا ہےہ یمن اور اس کے ساحلی مقامات آئل ٹینکر سے ممکنہ طور پر پھیلنے والی آلودگی سے محفوظ رہیں۔