Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کارروائی جاری ہے۔ فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
جمعے کی شام پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلیجنس اطلاعات ملنے پر آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں موجود پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی محکموں سے منسلک اہلکاروں پر حملوں، بھتہ خوری اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
’آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قریب سے اسلحہ اور گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی ملا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کارروائی جاری ہے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر: