Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال احمر کے کنٹرول روم کو ایک لاکھ سے زیادہ کالز موصول

’ہلال احمر نے موصول ہونے والی تمام کالز پر طبی امداد فراہم کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہلال احمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں کنٹرول کو ایک لاکھ ایک ہزار510 کالز موصول ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق  ہلال احمر نے موصول ہونے والی تمام کالز پر طبی امداد فراہم کی ہے۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ کالز مکہ مکرمہ ریجن سے موصول ہوئی ہیں جن کی تعداد 22901 ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر ریاض ریجن ہے جہاں سے 17400 کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ مشرقی ریجن تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے موصول ہونے والی کالز کی تعداد 8060 ہے‘۔
’اسی طرح ہلال احمر کے کنٹرول روم کو مدینہ منورہ، عسیر، قصیم، جازان اور تبوک سے بھی امداد طلب کرنے کی کالز موصول ہوئی ہیں‘۔

شیئر: