Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے فنڈنگ، سوئفٹ اور سیلینا گومز کی شرکت

سیلینا گومز نے کہا کہ ’ہمیں تمام لوگوں، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کرنے اور تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی سُپر سٹارز ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے رواں ہفتے بروکلین میں مصری نژاد امریکی ریمی یوسف کے کامیڈی کلب کے زیر اہتمام غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔
عرب نیوز کے مطابق ریمی یوسف کا کلب فلسطین کی مدد کرنے والی تنظیموں کی حمایت کرتا ہے اور اس نے تقریب سے حاصل ہونے والی اپنی آمدنی کا 100 فیصد غیرسرکاری تنظیم ’امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ‘ کو غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
بتایا گیا کہ اداکارہ کارا ڈیلیونگنے، انیا ٹیلر جوئے اور زوئی کراوٹز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ٹیلر سوئفٹ نے غزہ میں جاری جنگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’میں سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہوں کیونکہ دنیا میں جای خوف، نفرت، تشدد اور دہشت گردی کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ لوگوں پر تشدد اور مارا جانا یا کسی ایک گروہ کے خلاف نفرت کا عمل خوفناک ہے۔ ہمیں تمام لوگوں، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کرنے اور تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔‘
حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے منگل کو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 412 بتائی تھی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ 
غزہ پر اسرائیل کی بمباری 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بدلے میں کی گئی جس میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 12 سو افراد ہلاک ہوئے تھے اور 240 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔

شیئر: