Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے لگا

ریاض میں درجہ حرارت 12 سے15 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ مملکت کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ مملکت کے وسطی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت کے حوالے سے کمی ہوگی۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے’ دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 12 سے15 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے‘۔
اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا تھا کہ’ اس سال موسم سرما کے دوران سعودی عرب میں دیگر برسوں کے مقابلے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔ 
عقیل العقیل کا کہنا تھا کہ’ اس سال موسم سرما میں بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب پچاس فیصد تک زیادہ ہوگا‘۔
شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل خاص طور پر بارش کی زد میں رہیں گے۔

شیئر: