نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے پر تبوک میں 2 ایشیائی گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 394 گرام نشہ آور پاوڈر برآمد ہوا (فوٹو: ایس پی اے )
تبوک ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے کے الزام میں دو پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کے قبضے سے 394 گرام نشہ آور پاؤڈر برآمد کر لیا جسے انہوں نے پیکٹوں میں تقسیم کرکے رکھا ہوا تھا۔
ملزمان نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس سے قبل ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کر کے ان کا چالان محکمہ تحقیقات کے حوالے کر دیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت کو بھیجا جائے گا۔