جازان ریجن میں 425 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اتوار 17 دسمبر 2023 19:27
ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 425 کلو گرام قات ( نشہ آور پودا) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافطوں نے جازان کے العارضہ سیکٹر میں 225 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے بارڈر سیکورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے دس افراد کو 200 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ملزمان اور ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔