سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو نئی مدت کےلیے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں صدر السیسی کی اچھی صحت وخوشحالی، مصر کے برادرعوام کی مستقل ترقی اورخوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
شاہ سلمان نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ دونوں ملک تمام شعبوں میں انہیں مستحکم کرنا اور ترقی دینا چاہتے ہیں‘۔
واضح رہے مصر کی نیشنل الیکشن اتھارٹی نے پیر کو صدرارتی انتخاب میں صدر عبدالفتاح السیسی کی واضح اکثریت سے کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
السیسی 89.6 فیصد ووٹ کر چھ سال کے نئے مدت کے لیے صدر منتخب ہوگئے۔
الیکشن اتھارٹی کے سربراہ حازم بدوی نے کہا کہ’ 67.3 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 66.8 ملین رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے‘۔
ایک دہائی تک سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک پر حکمرانی کرنے والے سابق آرمی چیف السیسی کے لیے 39 ملین سے زیادہ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔