Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے لبنان اور سوڈان میں امدادی سامان تقسیم

’گرم کپڑے خریدنے کے لیے 1288 افراد میں کوپن تقسیم کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے سوڈان اور لبنان میں امدادی سامان کی تقسیم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سینٹر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں مستحق افراد کی مدد کرنا مرکز کے اولین فرائض میں سے ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سوڈان کے صوبہ کسلا میں کھجوروں کے 2937 کارٹن تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ’تقسیم کی جانے والی کھجور 16516 افراد کے لیے کافی ہوگی‘۔
’اب تک متعدد صوبوں اور شہروں میں مستحق افراد کی مدد کی گئی ہے جبکہ  مختلف صوبوں میں کھجوروں کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا ‘۔
ادھر لبنان میں مقیم شامی و فلسطینی پناہ گزینوں میں گرم کپڑے خریدنے کے لیے کوپن تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
’کوپن کی مدد سے وہ طے شدہ دکانوں میں جاکر اپنی پسند کے گرم کپڑے خرید سکتے ہیں‘۔
’حالیہ تقسیم سے 1288 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے‘۔
 

شیئر: