53 ملین غیرملکی سیاحوں کی سعودی عرب آمد، 150 ارب ریال خرچ کیے
53 ملین غیرملکی سیاحوں کی سعودی عرب آمد، 150 ارب ریال خرچ کیے
بدھ 20 دسمبر 2023 6:45
پہلی ششماہی میں سیاحت کے شعبے میں 142 فیصد اضافہ ہوا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی سیاحتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 53 ملین غیرملکی سیاح مملکت آئے جبکہ 39 ملین مقامی افراد نے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا‘۔
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ’ مملکت آنے والے سیاحوں نے اس مدت میں 150 ارب ریال خرچ کیے‘۔
’86.9 ارب غیرملکی سیاحت سے حاصل ہوئے جبکہ 63.1 اگر داخلی سیاحوں نے خرچ کیے‘۔
سیاحتی کمیٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’رواں برس کی پہلی ششماہی میں سیاحت کے شعبے میں 142 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس 2022 میں یہ تعداد 132 فیصد تھی‘۔
دوسری جانب مقامی سطح پر بھی سیاحت کو سال 2022 کے مقابلے میں کافی فروغ ملا جس سے سیاحتی اخراجات میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا۔
علاوہ ازیں رواں برس مملکت آنے والے سیاحوں کے قیام کی مدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بیرون مملکت جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد میں بھی گزشتہ برس کے مقابلے میں 49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسی طرح ان کی جانب سے اخراجات میں 2022 کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔