انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی کے دوران ’غلط کھلاڑی‘ خریدنے کی خبروں پر پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
پنجاب کنگز کے سی ای او ستیش مینن کا کہنا ہے کہ ’آئی پی ایل کی فہرست میں دو ایک جیسے ناموں کی موجودگی کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔ ہم بخوشی آپ سے شیئر کرنا چاہیں گے کہ ششانک سنگھ اب ہمارا حصہ ہیں۔‘
ستیش مینن کا کہنا تھا کہ ششانک سنگھ کی کارکردگی حالیہ دنوں میں اچھی رہی ہے اور وہ اُن کے ٹیلنٹ کا استعمال کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
ڈیوڈ وارنر کو سابق آئی پی ایل ٹیم نے سوشل میڈیا پر بلاک کر دیاNode ID: 820976
خیال رہے گذشتہ روز انڈین میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی دبئی میں منعقد ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران ایک ’غلط کھلاڑی‘ کا انتخاب کرلیا ہے لیکن لیگ کے قوانین کے تحت اب وہ سکواڈ میں تبدیلی نہیں کر سکتے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریٹی زنٹا اور پنجاب کنگز کے دیگر حکام ’غلط کھلاڑی‘ چُننے پر گھبرائے ہوئے ہیں۔
ششانک سنگھ کا تعلق انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ سے ہے اور پنجاب کنگز نے اُن کی خدمات 20 لاکھ انڈین روپے میں حاصل کی ہیں۔
Two players of similar names on the IPL list created confusion. I am delighted to share that the right Shashank Singh has been onboarded. He has put out some noteworthy performances, and we're ready to unleash his talent.
- Satish Menon
CEO, Punjab Kings.— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) December 20, 2023