Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی موقف پر جو بائیڈن کا شکریہ، نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا عہد

وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تمام مقاصد پورے ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔ فوٹو: روئٹرز
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنائے گئے امریکی موقف کی تعریف کی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں غزہ جنگ کے حوالے سے ہونے والی بحث کے دوران امریکی مؤقف کی وزیراعظم نیتن یاہو نے تعریف کی ہے۔
 نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کو وزیراعظم اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر بات ہوئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے ’واضح کیا کہ اسرائیل تمام مقاصد مکمل پورے ہونے تک جنگ جاری رکھے گا۔‘

شیئر: