سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 24 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 216.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 216.61 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.56 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.93 اور18 قیراط 185.67 ریال رہی ہے۔
21 قیراط 8 گرام گنی 2076.49 ریال، 22 قیراط 2178.52 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2379.56 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 249,291.46 ریال میں دستیاب رہا۔