Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، جاپانی وژن 2030 کا وزارتی اجلاس، سٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اجلاس کی صدارت سعودی اور جاپانی وزرا نے مشترکہ طور پر کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جاپانی وژن 2030 کا ساتواں  وزارتی اجلاس ریاض میں ہوا ہے جس میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جاپانی وزیر اقتصادیات اور نائب وزیر خارجہ یوچی فوکاز اوا نے مشترکہ طور پر کی۔
خالد الفالع نےکہا کہ ’اس سال جولائی میں ریاض میں سعودی ولی عہد اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ وژن کا یہ پہلا وزارتی اجلاس ہے‘۔
انہوں نے کہا ’ایجنڈے میں سعودی جاپانی وژن 2030 باڈی کی مختلف ذیلی کمیٹیوں کے کام کا جائزہ شامل ہے جو دونوں ملکوں کے مابین شراکت داری کےلیے 2016 میں قائم کیا گیا تھا‘۔
اجلاس کے اختتام پر باہمی اقتصادی ترقی کےلیے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر: