Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی اداروں اور گھروں میں سموک ڈیٹیکٹر کی افادیت

دھواں بھرنے یا آگ لگنے پر سموک ڈیٹیکٹر الارم دیتا ہے۔ (فوٹو عاجل)
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ تجارتی اداروں اور گھروں میں سموک ڈیٹیکٹر بے حد ضروری ہے خاص طور پر موسم سرما میں اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے  ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ تجارتی اداروں اور گھروں کے مالکان سموک ڈیٹیکٹر لگائیں اس طرح وہ خود کو اور دوسروں کو بہت بڑی مصیبت سے بچاتے ہیں۔
شہری دفاع نے کہا کہ سموک ڈیٹیکٹر کی مدد سے کمروں میں کسی وجہ سے بھر جانے والا دھواں آپ کو انتباہ دیتا ہے اور اس طرح آپ خود کو اور گھر کے دیگر افراد کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
تجارتی ادارو ں کے حوالے سے شہری دفاع کا کہنا تھا کہ تجارتی اداروں میں اس کا انتظام بے حد ضروری ہے کیونکہ تجارتی اداروں میں رش اور کسی ناگہانی کی صورت میں لوگوں کے وہاں سے انخلا کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
شہری دفاع نے تنبیہ کی کہ تجارتی ادارے اور گھروں کے رہائشی سموک ڈیٹیکٹر کو ڈھانپ کر نہ رکھیں کیونکہ یہ خلاف ورزی کے  زمرے میں آتا ہے اور اس پر سزا ہوسکتی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے سموک ڈیٹیکٹر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی ادارے اور گھر میں دھواں بھرنے یا آگ لگنے کی صورت میں الرٹ کرتا ہے اور اس طرح بچاؤ ممکن ہوسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: