Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی عمارت میں آگ پر قابو پا لیا گیا، نو گاڑیاں تباہ

سعودی عرب میں دارالحکومت ریاض کے العلیا ڈسٹرکٹ میں سنیچر کو ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابوپا لیا گیا۔
سول ڈیفنس ڈاریکٹوریٹ نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر)  ایک بیان میں کہا کہ ’عمارت میں آگ لگنے سے نو گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں سول ڈیفینس کے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 
عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: