Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جونی ڈیپ نے 7 منٹ کے کیمیو کے لیے 5 کروڑ پاؤنڈ کب لیے؟

جونی ڈیپ نے پیریڈ فلم ’جین ڈو بیری‘ سے فلمی دنیا میں واپسی کی ہے (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)
ہالی وُڈ کے سپرسٹار اداکار جونی ڈیپ کا شمار دنیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔
جونی ڈیپ ہالی وُڈ نگری کے ہر فن مولا اداکار مانے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔
یوں تو جونی ڈیپ اپنی فلموں کے لیے کروڑوں ڈالر  لیتے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سپرسٹار نے ایک مرتبہ صرف 7 منٹ کے کیمیو رول کے لیے 5 کروڑ پاؤنڈ یعنی 50 ملین پاؤنڈ فیس بھی لی ہوئی ہے۔
شوبز ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق جونی ڈیپ مشہور ہدایت کار ٹِم برٹن کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے ٹِم برٹن کی فلم ’ایلس ان ونڈرلینڈ‘ میں 7 منٹ کا کیمیو کیا تھا۔
فلم ایلس ان ونڈرلینڈ کا دورانیہ ایک گھنٹہ اور 48 منٹ کا تھا جس میں جونی ڈیپ نے 7 منٹ کا کیمیو رول ادا کیا تھا۔
اس فلم میں انہوں نے میڈ ہیٹر نامی کردار ادا کیا تھا جس میں فی منٹ اُن کی فیس 90 لاکھ ڈالر تھی جو کے سکرین پر اتنے کم وقت کے لیے ہالی وُڈ کے کسی بھی اداکار کی ہوشربا فیس تصور کی جاتی ہے۔
اس کے بعد سنہ 2016 میں اداکار نے اس فلم کے سیکوئل ’ایلس تھرُو دی لُکنگ گلاس‘ میں دوبارہ کام کیا تھا اور اُسی برس انہیں فوربز نے ہالی وُڈ میں سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکار کا درجہ دیا تھا۔
دوسری جانب اپنی سابق بیوی ایمبر ہیرڈ کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد جونی ڈیپ نے پیریڈ فلم ’جین ڈو بیری‘ سے فلمی دنیا میں واپسی کی ہے۔
اس فلم کو رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں اسے حاظرین کی جانب سے 7 منٹوں تک سٹینڈنگ اوویشن ملی تھی۔

شیئر: