Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کھولنے کی خبر بے بنیاد

’جب رجسٹریشن کھولی جائے گی تو وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ تمام آفیشل اکاؤنٹس پر اعلان کیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرامسال اندرون ملک عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کھولنے کی خبر بے بنیاد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ حج کے لیے کسی بھی پیکیج کا کوئی اعلان نہیں ہوا‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو غیر مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنے سے خبردار کیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ امسال داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے‘۔
’یہ خبر بے بنیاد اور صحت سے عاری ہے جبکہ مناسب وقت پر جب رجسٹریشن کھولی جائے گی تو وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ تمام آفیشل اکاؤنٹس پر بھی اس کا اعلان کیا جائے گا‘۔
 

شیئر: