Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 وزارتوں سے تعلق رکھنے والے 141 افراد کرپشن کے الزام میں گرفتار

’دسمبر کے دوران 1481 دورے کئے گئے جبکہ 207 افراد سے تفتیش ہوئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ 6 وزارتوں میں کام کرنے والے 141 افراد کوبدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیاتی أمور سے ہے‘۔
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’دسمبر کے دوران 1481 دورے کئے گئے جبکہ 207 افراد سے تفتیش ہوئی ہے‘۔
’زیر حراست افراد پر منی لانڈرنگ، رشوت، جعلسازی اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: