Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں پروفیشن ویریفکیشن پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز

پروگرام کا مقصد مختلف شعبوں میں کارکنوں کا استعداد کار کو جانچنا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت نے مصرمیں پروفیشن ویریفکیشن پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے  پاکستان، بنگلہ دیش ، انڈیا اور سری لنکا میں پروفیشنل ویریفکیشن پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت کارپینٹر، الیکٹریشن، گاڑیوں کے میکینک، ویلڈرز اور پلمبرز کا پروفیشن ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ 
اس کا مقصد ان شعبوں میں کارکنوں کا استعداد کار کو جانچنا ہے تاکہ فنی شعبے میں کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ 
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت  نے جمہوریہ مصر کی وزارت محنت کے تعاون سے مخصوص سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں پانچ پروفیشن پر مملکت آنے کے خواہشمندوں کو امتحان دینا ہوگا۔ کامیاب ہونے کے بعد انہیں ویزے جاری کیے جائیں گے۔
وزارت آنے والے مرحل میں مزید پروفیشن کو اس پروگرام میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شیئر: