لاہور... وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ کی سیاست کبھی کی اور نہ آئندہ کریں گے۔ ترقی کا سفر بھر پور طریقے سے جاری رہے گا۔ پاکستان معاشی طاقت بننے جا رہا ہے ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت لاہور میں اعلی سطح کاجلاس ہوا ۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہاکہ معلوم نہیں مخالفین کا کیا ایجنڈا ہے لیکن تمام سازشوں کے باوجود ترقی کا ہمارا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔ اب دھرنے اور گالیاں دینے والوں کو ووٹ دینے والے عوام پچھتا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کرپشن سے پاک ہیں۔ شفافیت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔ انہوں نے کہا کسی احتساب سے نہیں ڈرتے۔ ہمارا حساب کل بھی لیا گیا تو سرخرو ہوئے آج بھی احتساب کا سامنا ہے لیکن پریشان نہیں ہوئے۔