Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ بڑھے مگر خریداری میں غیر معمولی اضافہ

نئے سال اور سیاحوں کی آمد کے حوالے سے رونق رہی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب  امارات میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی خریداری میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر شہروں میں گزشتہ ہفتے نئے سال اور سیاحوں کی آمد کے حوالے سے رونق رہی۔
 گزشتہ تین ہفتوں سے جاری سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سیاحوں نے نئے سال کی آمد سے قبل اپنے احباب کے لیے سونے کے زیورات اور سکوں کی خریداری میں دلچسپی لی۔
سیاحوں نے دبئی اور دیگر شہروں میں سیاحت، چھٹیوں اور نئے سال کے موقع پر سونے کی مختلف اشیا کی خریداری کی۔
 تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں فی گرام تقریبا ڈیڑھ درہم تک کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قیمتوں میں فی گرام تقریبا ساڑھے سات درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جس سے سونے کی طلب کم ہوچکی تھی۔
ایک جیولری شاپ کے سیلز مینجر نے بتایا مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تحائف دینے کے لیے سونے کے زیورات کی خریداری معمول سے زیادہ رہی۔
گولڈ شوروم کے  سیلز مینجر کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ تین ہفتوں سے اضافے کے بعد اس  ہفتے خریداری بڑھی ہے۔
ایک اور جیولری شوروم کے سیلز ڈائریکٹر نے کہا کہ تعطیلات اور نئے سال کی آمد پر سب سے سکوں کی خریداری رہی اور اس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک جیولری شاپ کے مالک نے بتایا بڑی تعداد میں سیاح تحائف دینے کے لیے سونے کی خریداری کررہے ہیں۔ سکوں اور زیورات کی خریداری ہورہی ہے۔
زیورات کے ایک شوروم کے سیلز مینجر کا کہنا تھا  سال نبو پر سیاح دبئی بڑی تعداد میں ہر سال آتے ہیں مگر اس مرتبہ مارکیٹ میں خریداری بڑھی ہوئی ہے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: