Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں ثقافتی تقریبات کا آغاز

بلد الفن تقریبات کا مقصد تاریخی علاقوں اور ثقافت کو وسعت دینا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ  کے تاریخی علاقے البلد میں ثقافتی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو دو ماہ تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق بلد الفن کے نام سے ہونے والی ان تقریبات کا مقصد شہر کے تاریخی علاقوں کو اجاگر کرنا  اور علاقائی ثقافت کو وسعت دینا ہے۔

بلد الفن انیشیٹو کے تحت منعقد ہونے والے پروگراموں میں بین الاقوامی اور علاقائی فنکار  اپنی پرفارمنس میں روایتی اور عصری فن  پیش کریں گے۔
ثقافتی پروگراموں میں سندباد نمائش شامل ہے جو 9 مارچ تک جاری رہے گی جس کے تحت علاقے کے تاریخ اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔
بیت شربتلی، الخنجی الصغیر اور آرامکو ہاؤس میں دیگر تقریبات کا آغاز 7 جنوری سے ہو گا جن میں علاقائی اور بین الاقوامی فنکاروں  کے آرٹ کی نمائش منعقد ہو گی۔

گرم آب و ہوا والے علاقوں میں واقع شہروں سے متعلق ایک نمائش  یہاں کے رہائشیوں کو انتہائی موسم سے نمٹنے اور تعمیراتی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے متعلق ہو گی۔
موسیقی اور آواز کے ذریعے تخلیق کردہ صوتی شکلوں پر مرکوز سماء پروگرام عربی شاعری کے سال 2023 کے موقع پر پروگرام کے تناظر میں ہو گا۔

ان تقریبات کے سلسلے میں وائسز آف البلد ایونٹ کا انعقاد 12 جنوری سے ہوگا، جس کے بعد 25 جنوری کو جدہ انٹرنیشنل جاز شو ہو گا۔
دیگر پروگراموں میں یکم فروری کو ٹیلنٹ مارکیٹ اور 2 فروری کو سٹارز ایلے کا تجربہ کیا جائے گا۔
 

شیئر: