جمعرات چار جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 4 جنوری 2024 16:03
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 10 پیسے ہے۔ فوٹو: سٹیٹ بینک ٹوئٹر
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 10 پیسے، اماراتی درہم 67 روپے 69 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 747 روپے 14 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 62 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 42 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 4 جنوری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے جبکہ قیمت فروخت 283 روپے اور 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 7 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 45 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 7 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 45 پیسے رہی۔