رس دار پھلوں کے میلے میں 7 کلو وزنی ترنج کی نمائش
سات کلو وزنی ترنج الحریق میں واقع باغ کی پیداوار ہے (فوٹو: سبق)
الافلاج کمشنری میں جاری رس دار پھلوں کے میلے میں سات کلو وزنی ترنج کی نمائش کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سات کلو وزنی ترنج الحریق میں واقع باغ کی پیداوار ہے۔
باغ کے مالک خالد السبیعی نے بتایا ہے کہ ’ہمارے باغات میں مختلف رس دار پھلوں کی پیداوار ہوتی ہے۔‘
’وزنی ترنج قدرتی ہے اور اس میں کسی قسم کی ادویات یا کیمکل کا استعمال نہیں ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’الافلاج کے باغات سے رس دار پھلوں کے علاوہ دیگر پھل اور کھجور کی بھی پیداوار ہوتی ہے۔‘
’یہاں کے پھلوں کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہاں کے باغات انتہائی شاندار ہیں جنہیں چشموں کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے۔‘