سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے سنیچر کے اوائل میں ایریل ہیلوانی کے سوشل میڈیا اعلان کے ذریعے اس عالمی مقابلے کی تصدیق کی تھی۔
باکسنگ کے دو بار کے عالمی چیمپیئن جوشوا کا سامنا کرنے والے مکسڈ مارشل آرٹس سٹار فرانسس نگانو گزشتہ سال اکتوبر میں ریاض میں ’بیٹل آف دی بیڈسٹ‘ میں ٹائیسن فیوری سے مقابلے میں معمولی پوائنٹس سے ہار گئے تھے۔
واضح رہے کہ انتھونی جوشواممکنہ طور پرانٹرنینشل باکسنگ فیڈریشن کی آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کروشین باکسر فلپ ہرگووچ سے مقابلہ کریں گے تاہم نگانو سے ان کا مقابلہ دونوں کے لیے زیادہ نمایاں طور پر ترویجی مواقع پیش کرتا ہے۔
انتھونی جوشوا اور فرانسس نگانو دونوں عالمی شہرت یافتہ باکسرز کے ناک آؤنٹ فنشر ہیں جس کے باعث ریاض میں ان کا بہت بڑا فین کلب ہے۔
دونوں معروف باکسرز ورلڈ باکسنگ کونسل کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ہیں اور گذشتہ کچھ مہینوں میں انہیں ریاض میں انتہائی خوشگوار تجربات کا سامنا رہا ہے۔