Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع کرم میں بس پر فائرنگ سے سرکاری اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: اے پی پی)
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے کرم کے صدر مقام صدہ کے قریب پشاور جانے والی مسافر بس پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اتوار کو کرم کے ضلعی پولیس افسر نےایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
ضلعی پولیس افسر نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں دو سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں جن کا تعلق پارا چنار سے ہیں۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس افسر نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش ہو رہی ہے۔
30 دسمبر کو بھی ضلع کرم سے پشاور جانے والی مسافر کوچ صدہ بازار کے قریب فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا اور بس کو نقصان بھی پہنچا تھا۔
اس سے قبل 26 دسمبر کو پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر بس پر ہنگو میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: