دوحہ .....سلطنت عمان کے وزیر خارجہ پیر کو قطر کے غیر اعلانیہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔ انہوں نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی سے ملاقات کرکے قطر اور عمان کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دورہ مملکت کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد عمل میں آیا ہے۔