Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2023 میں موثر ترین عرب لیڈر

’شہزادہ محمد بن سلمان کو مسلسل تیسرے سال کے لیے موثر ترین لیڈر قرار دیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2023 کے دوران موثر ترین عرب لیڈر کا قرار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آر ٹی میگزین کے سروے  میں شہزادہ محمد بن سلمان کو 69.3 فیصد ووٹ دیئے گئے ہیں۔
میگزین نے سال 2023 کے دوران موثر ترین عرب لیڈر کے لیے ووٹنگ کروائی تھی جس میں شہزادہ محمد بن سلمان کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔
موثر ترین عرب لیڈر کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید قرار پائے ہیں جنہیں 17.9 فیصد ووٹ دیئے گئے۔
تیسرے نمبر پر فلسطینی صدر محمود عباس کو قرار دیا گیا ہے جنہیں 3.9 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ میگزین کے سروے میں شہزادہ محمد بن سلمان کومسلسل تیسرے سال کے لیے موثر ترین عرب لیڈر قرار دیا جارہا ہے۔

شیئر: