Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی ولی عہد کی شادی کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ

شادی کی وہ تصاویر شامل ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھیں (فوٹو: عرب نیوز)
اردن کے پوسٹ آفس نے ولی عہد حسین بن عبداللہ الثانی اور شہزادی رجوہ الحسین کی شادی کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔
اس میں یکم جون 2023 کو ہونے والی شادی کی تصاویر شامل ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھیں۔
عرب نیوز کے مطابق پوسٹ آفس نےانسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ ’یاد گاری ڈاک ٹکٹوں کے جرا کا مقصد اردن کی کامیابیوں کو محفوظ رکھنا اور ان کی یاد منانا ہے‘۔
’یہ سیٹ دو ڈاک ٹکٹوں، ایک کارڈ اور ایک لفافے پر مشتمل ہے‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ’یہ ڈاک ٹکٹ دنیا بھر سے یادگاری ٹکٹ جمع کرنے والوں کو اردن کے ورثے کو دیکھنے کی اجازت دیں گے‘۔
یاد رہے کہ شادی کی تقریب میں شاہی خاندان اور ریاستوں کے سربراہوں سمیت تقریباً 140 مہمان نے شرکت کی۔دنیا بھر سے مدعو کیے گئے تھے۔
مہمانوں میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن، امریکی صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن، قطر کی شیخہ موزہ بنت ناصر، ملائیشیا کے شاہ اور ملکہ، نیدرلینڈز کا شاہی خاندان، لیگزمبرگ کے شہزادہ سیباسچیئن، ڈینمارک کے ولی عہد، سویڈین کی شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینیئل، ناورے اور جاپان کے شاہی خاندان شامل تھے۔
رجوہ کے والد سعودی عرب کی کاروباری شخصیت ہیں جن کا نام خالد بن موسیٰ بن سیف بن عبدالعزیز السیف ہے، جبکہ والدہ کا نام عزہ بنت نائف عبدالعزیز احمد السدیری ہے۔ وہ اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔
رجوہ  نے ہائی سکول تک تعلیم سعودی عرب سے حاصل کی جس کے بعد وہ نیویارک میں سائراکیوز یونیورسٹی کے سکول آف آرکیٹیکچر میں پڑھتی رہیں۔ لاس اینجلس میں فیش انسٹیٹوٹ آف ڈیزائن اینڈ مرچنڈائزنگ میں بھی کام کر چکی ہیں۔
انہوں نے شادی کے موقع پر اٹلی کے مشہور برانڈ ڈولچی گبانہ کا چھوٹی آستینوں والا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔ فریڈ جیولری کے ڈیزائنر یان سیکارڈ کے ڈیزائن کردہ ہیروں کا تاج اور میچنگ بالیاں پہنی تھیں۔

شیئر: