Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ایمبولینس سے مریضہ کی جزیرہ فرسان سے رات کے وقت جازان منتقلی 

جزیرہ فرسان سے جازان کے ہسپتال منتقلی میں 19 منٹ لگے (فوٹو: عاجل)
سعودی ہلال احمر کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے جزیرہ فرسان سے ایک مریضہ کو رات کے وقت جازان  کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ 
عاجل ویب کے مطابق جازان ریجن میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عادل عریشی نے کہا کہ فرسان کے  جنرل ہسپتال اور جازان محکمہ صحت کے تعاون سے منتقلی کی کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مریضہ کو جزیرہ فرسان کے جنرل ہسپتال ہیلی پیڈ سے جازان کے امیر محمد بن ناصر ہسپتال منتقلی میں 19 منٹ لگے۔ رات کے وقت فضائی ایمبولینس کی یہ پہلی کامیاب سروس تھی۔  
ڈاکٹر عادل العریشی نے کہا کہ محکمہ صحت کے ہسپتالوں اور ہلال احمر کے درمیان براہ راست رابطہ لائن ہے۔ جزیرہ فرسان کے کمشنر عبداللہ الظافری نے مریضہ کی منتقلی میں تعاون کیا۔

شیئر: