Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ سے کاوسٹ یونیورسٹی کے پروفیسر پارسانی کی ملاقات

پروفیسر کے پروگرام کا مقصد معذوروں سے متعلق معاشرے میں آگہی کا فروغ ہے(فوٹو، ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان  نے کنگ عبداللہ  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) کے معذور مہم جواطالوی پروفیسر میتھیو پارسانی سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اطالوی پروفیسر معذوروں کو صحت مند ماحول اور خوشگوار معاشرے میں زندگی گزارنے والے تصورات رائج کرنے کے لیے سعودی عرب میں خصوصی مہم چلا رہے ہیں۔
وہ مشرقی ریجن دمام سے مملکت کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے مدینہ منورہ پہنچے ہیں یہاں سے وہ ثول میں واقع کاوسٹ ہیڈکوارٹر واپس ہوں گے۔ ان کے سفر کا اہتمام کنگ عبداللہ یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ 
اطالوی پروفیسر کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں اپلائیڈ میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹیشنل سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ 
اطالوی پروفیسر کے پروگرام کا مقصد معذوروں سے متعلق معاشرے میں آگہی کا معیار بلند کرنا، ورزشوں اور کھیلوں کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے جمالیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور سعوی عوام کی طرف سے پرجوش میزبانی کی روایت کو نمایاں کرنا ہے۔ 
ماتیو پارسانی نے تین ہزار کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ کاوسٹ کے سائنسدانوں اور سکالرز کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کے سہارے طے کیا۔ 

شیئر: