300 سے زیادہ طلبہ کو 30 بسیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں معذور طلبہ کےلیے بس سروس کا آغاز جدہ سے کیا گیا ہے۔
300 سے زیادہ طلبہ کو 30 بسیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ تعلیم جدہ کے ماتحت طلبہ کو سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے کی انچارج صالحہ الاسمری نے بتایا ’ محکمہ تعلیم نے ایک کمپنی کے تعاون سے معذورطلبہ کو سکول آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کےلیے بس سروس شروع کی ہے جو مملکت بھر میں معذور طلبہ کےلیے پہلی بس سروس ہے‘۔
صالحہ الاسمری نے بتایا’ 30 بسوں کے ذریعے 300 معذور طلبہ و طالبات کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بسوں میں دو تربیت یافتہ ڈرائیور تعینات ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ معذورطلبہ کےلیے بس سروس کا دائرہ پھیلایا جائے گا۔ دیگرعلاقوں میں بھی یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔ معذوروں کے لیے 2023 ماڈل کی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے‘۔