Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ق کا ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی کچھ عرصے سے ق لیگ کے رہنماؤں سے بات چیت جاری تھی (فائل فوٹو: سکرین گریب)
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ فیصلہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے۔‘
بیان کے مطابق ق لیگ کے سینیئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مجھے صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ن لیگ نے ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، لہٰذا پارٹی کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نذر نہیں ہونے دیں گے اور ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔‘
سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ’ن لیگ گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیں۔‘
ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں اور اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے۔ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر مقابلے کے لیےتیار ہیں۔‘

شیئر: