مسجد نبوی کی لائبریری میں چار ہزار کے قریب اصلی قلمی نسخے
قلمی نسخوں میں سے بعض ہزروں برس پرانے ہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)
سعودی عرب میں لائبریریز اور ثقافتی امور کے انڈرسیکرٹری جنرل رشید الرفیعی کا کہنا ہے کہ’ مسجد نبوی کی لائبریری میں چار ہزار کے قریب اصلی قلمی نسخے موجود ہیں۔‘
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ مسجد نبوی کی لائبریری میں موجود قلمی نسخے انتہائی قدیم ہیں جن میں سے بعض ہزروں برس پرانے ہیں۔‘
’قدیم ونادر قلمی نسخوں کی حفاظت کےلیے لائبریری میں باقاعدہ ایک ادارہ قائم ہے جس کے ذمہ ان نسخوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنا ہے۔‘
لائبریری میں 2 لاکھ 60 ہزار کے قریب ڈیجیٹل قلمی نسخے جبکہ دو لاکھ کے قریب مطبوعہ قرآن کریم کے نسخے اور 8 ہزار سے زائد نایاب و نادر کتابیں موجود ہیں۔
نایاب نسخوں کو محفوظ کرنے کےلیے لائبریری میں جدید ترین آلات موجود ہیں جن کے ذریعے ان قدیم نسخوں کو سینیٹائز اورمحفوظ کیا جاتا ہے۔