Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

32 ہزار سے زائد برگر کھانے کا ریکارڈ، ’آخری برگر مرنے سے پہلے کھاؤں گا‘

ڈان گوسکی جنوری 2023 تک 33 ہزار 400 برگر کھا چکے ہیں (فائل فوٹو: ’گنیز بُک آف دی ورلڈ ریکارڈ)
سنہ 1972 سے روزانہ میک ڈونلڈ کا برگر کھا کر سب سے زیادہ برگر کھانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے امریکی شہری کا نام ’گنیز بُک آف دی ورلڈ ریکارڈ‘ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے 70 سالہ شہری ڈان گورسکی نے 17 مئی 1972 کو میک ڈونلڈ کا ’بِگ میک‘ برگر کھانا روز کا معمول بنا لیا تھا۔
’گنیز بُک آف دی ورلڈ ریکارڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈان گورسکی نے بتایا کہ یہ ’ہیم برگر‘ یعنی گرِل کیے گئے گوشت سے بنا برگر ہے جس نے انہیں یہ برگر کھانے کا شوقین بنایا۔
ڈان گوسکی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں اپنا پسندیدہ کھانا ہیم برگر روزانہ کھانا چاہتا ہوں۔‘
انہوں نے برگر کے حوالے سے کہا کہ ’اب تک کا بنایا گیا بہترین ہیم برگر سینڈوچ ’بِگ میک‘ تھا جو میں بلاناغہ کھانا چاہتا تھا۔‘
’کئی برسوں تک برگر کھانے کے شوق کے ساتھ رہنے کی وجہ صرف ’بِگ میک برگر ہے اور یہ میں اسی طرح روزنہ کھانے کی خواہش رکھتا ہوں۔ 
امریکی شہری کا کہنا تھا کہ ’کیا میں نے اپنے آخری برگر کے بارے میں کبھی سوچا ہے؟‘
’ہاں جب میں بستر مرگ پر ہوں گا اور میرا بیٹا مجھے بِگ مک برگر لا کر دے گا۔ 
ڈان گورسکی نے اپنا 30 ہزارواں برگر کھانے کا ریکارڈ 2018 میں بنایا تھا جس کے بعد یہ ریکارڈ 2021 میں تبدیل ہو کر 32 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا۔ 
جنوری 2023 تک وہ 33 ہزار 400 برگر کھا چکے ہیں۔ 
ڈان گورسکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’جب 1970 میں پہلی ’گنیز بُک آف دی ورلڈ ریکارڈ‘ کی کاپی خریدی تو میں نے کہا کہ ایک ریکارڈ ایسا ہے جو میں بھی بنا سکتا ہوں، اور وہ روزانہ ایک ہیم برگر کھانے کا تھا۔‘

امریکی شہری کا کہنا ہے کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں اپنا پسندیدہ کھانا ہیم برگر روزانہ کھانا چاہتا ہوں‘ (فائل فوٹو: اے پی)

’جس کے بعد 1972 میں پہلا برگر کھایا اور اس وقت سے اپنے برگر کھانے کی گنتی کر رہا ہوں۔ گنیز بُک کو میرے ریکارڈ کی نشاندہی میں 25 برس لگے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے گنیز بُک میں شامل ہونے کے لیے ایک دن کا ریکارڈ نہیں تھا، بلکہ یہ میرے لیے ہر دن ایک نیا ریکارڈ تھا۔‘
’اب 50 سال تک ایک ہی کھانا کھانے کے بعد میں خود سے پوچھتا ہوں، وقت کہاں گیا؟‘
’گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ‘ کے مطابق سب سے زیادہ 15 ہزار 490 ’بِگ میک برگر‘ کھانے کا ریکارڈ 1999 میں سامنے آیا تھا۔

شیئر: