Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج 2024 میں خود کار سمارٹ بسیں استعمال ہوں گی‘

کاوسٹ اور نیوم میں ان بسوں کے استعمال کا تجربہ کامیاب رہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی متعدد ٹرانسپورٹ کمپنیاں حج سیزن 2024 کے دوران جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجی سے  آراستہ بسیں استعمال کریں گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ساپٹکو کے غسان  الجہنی نے خودکار سمارٹ بس کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ’ یہ آئندہ حج سیزن میں استعمال ہوگی اس کے ذریعے پندرہ افراد سفر کرسکتے ہیں اور اس کی فی گھنٹہ رفتار 25 کلو میٹر ہے۔‘ 
انہوں نے بتایا ’خود کار سمارٹ بس کو پہلے کنگ عبداللہ سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی یونیورسٹی ’کاوسٹ‘ میں 2019  میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد نیوم میں تجرباتی سروس کا آغاز کیا۔‘
’دو برس کے دوران کاوسٹ اور نیوم میں ان بسوں سے کوئی حادثہ نہیں ہوا اور تجربہ کامیاب رہا۔‘ 
غسان  الجہنی کا کہنا تھا ’خود کار بس سمارٹ ایپ سے آراستہ ہے۔ مسافر کسی بھی جگہ اسے طلب کرسکتا ہے  اور مطلوبہ  منزل کا انتخاب بھی ممکن ہے۔‘
علاوہ ازیں سمارٹ بس کاوسٹ یا نیوم کے کسی بھی سٹیشن پر مقررہ وقت پر پہنچتی ہے جہاں مسافر اس کا انتظار کرکے سفر کرسکتے ہیں۔ 
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ’مستقبل میں خود کارسمارٹ بس بڑے پیمانے پر سعودی عرب کے شہروں اور سڑکوں پر استعمال کی جانے لگے گی۔‘

شیئر: