Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ایک لاکھ 22 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط، غیر ملکی گرفتار

’ٹیم کے افراد نے خریدار بن کر اس سے ملاقات کی اور بڑی کھیپ خریدنے کی پیشکش کی‘ (فوٹو: سبق)
جدہ میں ادارہ انسداد منشیات نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ 22 ہزار 200 نشہ آور گولیاں پکڑی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص یمنی تارک وطن ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو خفیہ معلومات کی بنا پر گرفتار کیا گیا جبکہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی‘۔
’ٹیم کے افراد نے خریدار بن کر اس سے ملاقات کی اور بڑی کھیپ خریدنے کی پیشکش کی‘۔
’طے شدہ وقت پر ٹیم کے افراد نے اس سے گولیاں وصول کیں اور نشان زدہ رقم اس کے حوالے کردی‘۔
’لین دین طے ہوجانے پر اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور اسے قابو کرلیا‘۔
 

شیئر: